پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا اپنے شہریوں پر عاید لبنان کیلئے سفری انتباہ جلد ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اپنے شہریوں کے لبنان کے سفر پر جانے پر عاید سفری انتباہ کو جلد ختم کردے گا۔لبنان کے ٹیلی ویژن چینل الجدید نے یہ اطلاع بیروت میں متعیّن سعودی سفیر ولید بخاری کے حوالے سے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں اس فیصلے کا جواز

سکیورٹی وجوہ کا اب خاتمہ ہوچکا ہے اور لبنانی حکومت کی جانب سے (امن وتحفظ کی) یقین دہانی کے بعد سے اب سعودی مملکت اپنے شہریوں پر سے سفری انتباہ کی قدغن ختم کررہی ہے۔انھوں نے یہ بیان سعودی عرب کے شاہی دیوان کے ایلچی نزار الاولیٰ اور لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے درمیان ملاقات کے بعد جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے نومبر 2017ء میں اپنے شہریوں کو لبنان کے سفر پر نہ جانے کی ہدایت کی تھی اور ا س وقت اس ملک میں موجود اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ جلد سے جلد وہاں سے لوٹ جائیں۔ یہ انتباہ تب لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے سعودی عرب سے استعفے کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے بعد میں اپنا یہ استعفا واپس لے لیا تھا۔سعودی عرب نے سفری انتباہ ختم کرنے کا فیصلہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کے دو ہفتے کے بعد کیا ہے۔ سعودی عرب اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے درمیان گذشتہ چند برسوں سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔ سعودی عرب نے حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…