اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ترکی کے شہر استنبول کے قریب فوجی ہیلی کاپٹرگر کرتباہ، چار اہلکارہلاک

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

انقرہ(این این آئی)تْرکی کے شہر استنبول کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ شہر کے مشرقی علاقے جیکمیکوی میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے نتیجے میں اس میں موجود چار فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔

شہر کے گورنر علی یرلیکایا کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ اسپتالوں میں پہنچ کردم توڑ گئے ۔ترک ٹیلی ویڑن چینلوں پر تباہ شدہ ہیلی کاپٹر اور جائے وقوعہ سے اٹھتا دھواں دکھایا گیا ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں ترکی کا ایک ہیلی کاپٹر استنبول کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کیدوران کریش ہوگیا تھا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…