پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

نیویارک سٹی بروکلین کی ایک شاہراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں بروکلین کی ایک شاہراہ کے مصروف حصے کو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کر دیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق بروکلین کی شاہراہ کو دسمبر 2018 میں محمد علی جناح سیمنسوب کردیا گیا تھا اور اب جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

کونی آئس لینڈ ایونیو کوبانی پاکستان سے منسوب کرکے محمد علی جناح وے کا نام دینے کا فیصلہ 26 دسمبر کو نیویارک سٹی کے کونسل میں ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا تھا جہاں پاکستانی برادری کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔محمد علی جناح وے کا افتتاح کرنے والے سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے کونسل میں اس حوالے سے قرار داد پیش کی تھی جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے جہاں سبز پرچم کی بہار تھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے تھے۔سٹی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی برادری کی خدمت اور ایونیو کا نیا نام دینے کے افتتاح کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے باخبر تھے کہ پاکستانی برادری نائن الیون کے حملے کے بعد سے مشکل میں تھے۔پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ تقریب پاکستانی برادری اور نیویارک سٹی کونسل کے درمیان تعلق اور دوستی کی عکاس ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کو ان کی بہترین خدمات اور امریکا میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔نعیم اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کا قائد اعظم کے اعزاز میں یہ فیصلہ ‘عظیم رہنما، بے باک وکیل اور انقلابی سیاسی رہنما کا اعتراف ہے جن کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…