پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

میری موت اب یقینی ہے کیونکہ ۔۔۔!سابق عراقی صدر،صدام حسین کا بیٹی کے نام آخری خط منظر عام پر آگیا

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

بغداد(این این آئی)سوشل میڈیا پرعراق کے مصلوب صدر صدام حسین کا اپنی بیٹی رغد صدام اور دیگر اہل خانہ کے لیے ہاتھ سے لکھا ایک پیغام وائرل ہوا ہے جس میں صدام حسین نے لکھا ہے کہ میری موت اب یقینی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مکتوب رغد صدام حسین کے نام سے

ٹویٹر پرموجود ایک صفحے کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ۔ یہ مکمل مکتوب کا کچھ حصہ ہے جس پرصدام حسین شہید کا اپنی صاحبزادی رغد کے نام پیغام کے الفاظ درج ہیں۔تحریری پیغام میں دسمبر 2003ء کی تاریخ موجود ہے۔صدام حسین نے لکھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ لوگ میری موت کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ تاہم اللہ جو چاہے کرتا ہے اور وہ ہرچیز پرقادر ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ میرے پاس ان کا ایک جرنیل آیاجس کیساتھ اس کا ترجمان بھی تھا۔ اس نے مجھے ایک کاغذ تھمایا اور کہا کہ میں اس پر عراقی قوم کے نام پیغام لکھوں کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور مسلح جدو جہد ترک کرے۔ یہ دسمبر 2003ء کا واقعہ ہے۔خیال رہے کہ رغد صدام اس سے قبل بھی اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے پیغامات اور قصیدے شائع کرتی رہی ہے۔2003ء کے موسم بہار میں امریکا نے عراق پر چڑھائی کرکے صدام حسین کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اسی سال صدام حسین کو تکریت میں سرداب کے مقام سے ایک قبر نما گڑھے سے نکالا گیا تھا۔ ان پر تین سال تک مقدمہ چلایاجاتا رہا اور 30 دسمبر عید الاضحیٰ کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…