پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

ہالینڈ کے اسلام مخالف گیئرٹ ولڈرز کے دست راست مسلمان ہو گئے،اسلام مخالفت کتاب لکھتے وقت ایسا کیا ہوا کہ اسلام قبول کرلیا؟ جورم وان کلیویرین کے انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)ہالینڈ کے اسلام مخالف گیئرٹ ولڈرز کے دست راست مسلمان ہو گئے،اسلام مخالفت کتاب لکھتے وقت ایسا کیا ہوا کہ اسلام قبول کرلیا؟ جورم وان کلیویرین کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے اسلام مخالف اور بہت متنازعہ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز کے دیرینہ ساتھی اور سابق دست راست جورم وان کلیویرین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ان کے اس انکشاف پر ہالینڈ میں بہت سے حلقے قطعی حیران ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق

ڈچ پارلیمان کے انتہائی دائیں بازو کے ایک سابق رکن اور ماضی میں گیئرٹ ولڈرز کے دست راست سمجھے جانے والے سیاستدان جورم وان کلیویرین نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کیا ہے ،وان کلیویرین، گیئرٹ ولڈرز کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی (PVV) کی طرف سے ڈچ پارلیمان کے ایوان زیریں کے سات سال تک رکن رہے تھے اور اس دوران انہوں نے سیاسی سطح پر ایک مذہب کے طور پر اسلام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کی ہر ممکنہ حوالے سے مخالفت کی تھی۔اس عرصے کے دوران اپنے بہت سخت گیر موقف کے حق میں دلائل دیتے ہوئے وان کلیویرن نے بیسیوں بار یہ مطالبے بھی کیے تھے کہ ہالینڈ میں برقعے اور مساجد کے میناروں پر پابندی ہونا چاہیے۔اب لیکن 40 سالہ جورم وان کلیویرین نے کہا ہے کہ وہ ایک اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے کہ اس عمل کے تقریباً وسط میں ان کا ذہن ہی بدل گیا۔ پھر جو کچھ انہوں نے لکھا، وہ ان اعتراضات کی تردید اور جوابات تھے، جو غیر مسلم اسلام پر ایک مذہب کے طور پر کرتے ہیں۔وان کلیویرن نے ڈچ اخبار این آر سی کو بتایا ، ’’تب تک جو کچھ بھی میں نے لکھا تھا، اگر وہ سچ ہے، تو میری اپنی رائے میں، میں مسلمان ہو چکا ہوں۔‘‘ جورم وان کلیویرن نے اس اخبار کو یہ بھی بتایا کہ

انہوں نے گزشتہ برس 26 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا تھا۔ہالینڈ کے روزنامہ این آر سی نے اس بارے میں وان کلیویرن کے ایک انٹرویو کے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ جلد ہی اس ڈچ سیاسیتدان کی لکھی ایک کتاب بھی منظر عام پر آ رہی ہے، جس کا عنوان ہے، ’’مرتد: لادین دہشت گردی کے زمانے میں مسیحیت سے اسلام تک۔‘‘ڈچ میڈیا کے مطابق وان کلیویرن کے اس انکشاف نے ہالینڈ میں بہت سے حلقوں کو بالکل حیران کر دیا ہے۔ ایک اخبار نے لکھا ہے،

’’ان کی طرف سے تبدیلی مذہب کے انکشاف سے ان کے دشمن اور دوست دونوں ہی ششدر رہ گئے۔‘‘ سیاسی طور پر وان کلیویرن نے 2014ء میں متنازعہ ڈچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز سے دوری اور ان کی پارٹی سے علیحدگی اختیا رکر لی تھی۔ہالینڈ میں مراکشی نڑاد مسلمانوں کی مساجد کی تنظیم کے ایک عہدیدار سعید بوہارو نے اخبار ’اے ڈی‘ کو بتایا، ’’یہ (وان کلیویرن کا قبول اسلام) ایک شاندار خبر ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے اتنی شدت سے اسلام کی مخالفت کی تھی، اب جان گیا ہے کہ

یہ کوئی برا یا غلط مذہب نہیں ہے۔‘‘ سعید بوہارو نے مزید کہا، ’’انہوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب اسلام قبول کر چکے ہیں۔‘‘ڈچ سیاستدان گیئرٹ ولڈرز وہی اسلام مخالف رہنما ہیں، جنہوں نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک متنازعہ مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کے ان ارادوں کے خلاف بہت سے مسلم اکثریتی ممالک میں وسیع تر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ بعد میں ولڈرز نے اپنا یہ ارادوہ منسوخ کر دیا تھا۔



کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…