ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

معمر قذافی زندہ،نماز ادا کرتے ہوئے کہاں دیکھا گیا ؟ سنسنی خیز دعویٰ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکار(این این آئی)کئی عالمی لیڈروں کی موت کے بعد ان کے زندہ ہونے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ صدام حسین کو پھانسی پر چڑھانے کے بعد بھی ان کے زندہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔اسی طرح ایک تازہ دعویٰ افریقی ملک سینیگال کے ذرائع ابلاغ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے سابق مرد آہن کرنل معمر قذافی زندہ ہیں اور وہ چاڈ میں مقیم ہیں۔ انہیں وہاں پر نماز ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔

سینیگال کی اس نیوز ویب سائٹ نے اپنے دعویٰ کی صداقت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا بلکہ کسی دوسری ویب سائٹ کا ایک مضمون شائع کیا جس میں کرنل قذافی کی 1991ء کی تصویر شامل کی گئی ہے۔سینیگال کی ویب سائٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ہمیں لگتا ہے کہ کرنل قذافی کی موت کے حوالے سے مغربی میڈیا نے ہم سے جھوٹ بولا۔ شاید مغربی میڈیا کی طرف سے لیبیا کی تباہی سے متعلق خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کرنل قذافی تو زندہ ہیں اور وہ چاڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں موجود ہیں جس کی آبادی ایک سو افراد سے زیادہ نہیں۔ انہیں وہاں نماز ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔ویب سائٹ میں شائع مضمون کے ساتھ کرنل قذافی کی تصاویر شائع کی گئی ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ تازہ تصاویر ہیں۔انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے ایک ویب سائٹ کا پتا چلا جس ویب سائٹ کو وزٹ کرنیوالے صارفین کو مشروط طورپر اجازت دیتی ہے۔جہاں تک اس مضمون کے ساتھ شامل تصاویر کا تعلق ہے تو وہ 1991ء میں اس وقت لی گئی تھیں جب کرنل قذافی نے مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں مصنوعی نہر عظیم کا افتتاح کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…