پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

جنوبی سوڈان : صدر کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں جنرل پر مقدمہ

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

جوبا(این این این آئی)جنوبی سوڈان کی ایک فوجی عدالت میں فوج کے ایک جنرل کے عہدے کے افسر کے خلاف خیانت اور صدر سلفاکیر کے خلاف بغاوت کی کوشش کے الزام میں مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کی فوج کے ترجمان جنرل سانٹو ڈمیک نے بتایاکہ جنرل اسٹیفن بوی رولنیانگ پر امن کو تباہ کرنے، خیانت، عسکری احکامات ماننے سے انکار جیسے الزامات عاید کیے گئے ۔جنرل لنیانگ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 7 رکنی بنچ کررہا ہے۔

جس کی سربراہی آرمی چیف جنرل جوک ریاک خود کررہے ہیں۔خیال رہے کہ جنرل بوی رولنیانگ کو گذشتہ برس مئی میں فوجی احکامات ماننے سے انکار اور جوبا میں واپس نہ آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ جنرل بوی رولنیانگ نے فوجی احکامات کی نافرمانی کی۔ ان کے بریگیڈ میں شامل فوجیوں نے بغاوت اور انحراف کی کوشش کی تھی۔مقدمہ کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے۔ بوی کو وکیل کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالتی بنج میں شامل عہدیداررتبے میں ملزم سے جونیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…