اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

فیس بک نے واٹس ایپ ،انسٹا گرام اور فیس بک کے میسنجرز استعمال کرنیوالے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی) فیس بک نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ضم کرنے کے منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ انہیں پہلے سے زیادہ مؤثر بنایا جائے تاکہ لوگ پہلے سے زیادہ وقت ان ایپس پر گزار سکیں،

فی الحال یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ تکمیل کے بعد فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام بنیادی طور پر تو علیحدہ ایپلی کیشنز ہی رہیں گے تاہم ان تینوں ایپلی کیشنز کے میسنجر آپس میں ضم ہوجائیں گے۔یعنی فیس بک میسنجر استعمال کرنیوالا صارف صرف واٹس ایپ یا انسٹاگرام استعمال کرنیوالے صارف کو بھی میسج کرسکے گا۔ فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے اور فیس بک میسنجر سے صرف میسنجر پر موجود شخص کو ہی پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق تینوں ایپس کے میسجنگ سروسز کو ضم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور امکان ہے کہ یہ منصوبہ 2019 کے آخر یا 2020 کے اوائل میں مکمل ہوجائیگا۔فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کی خواہش ہے کہ پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنایا جائے کیوں کہ لوگ پیغام رسانی کو تیز ، آسان، بھروسے مند اور محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے میسجنگ پروڈکٹس کو محفوظ تر اور آسان بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ صارفین ان تینوں نیٹ ورکس پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ آسانی سے رابطے میں رہ سکیں۔  فیس بک نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر سروسز کو ضم کرنے کے منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ انہیں پہلے سے زیادہ مؤثر بنایا جائے تاکہ لوگ پہلے سے زیادہ وقت ان ایپس پر گزار سکیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…