ماسکو (این این آئی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کے ساتھ متنازعہ جزائر کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران روسی وزیر خارجہ نے تارو کونو پر واضح کیا کہ متنازعہ جزائر کے حوالے سے
کسی بھی معاہدے کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں طے کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طے شدہ اصولوں کی روشنی میں بات چیت کو آگے بڑھانا فریقین کے مفاد میں ہے۔ اس ملاقات کو رواں ماہ کے آخر میں روسی و جاپانی صدور کی میٹنگ سے قبل انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔