پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

بڑے حملے کی تیاریاں،ترکی نے فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ شام کی سرحد پر روانہ کردی

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

انقرہ(آئی این پی) ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے شام کی سرحد پر مزید فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ روانہ کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں لوڈ کرنے کے بعدد وہ قافلہ شام کی سرحد سے متصل خطائی صوبے کو روانہ کردیا گیا ہے۔ترکی کی جانب سے شام کی سرحد پر دوسرے روز بھاری فوجی کمک روانہ کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی ترکی نے شام کے شمالی شہر ادلب سے متصل سرحد پر بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فوج تعینات کی تھی۔ ادلب کو شامی اپوزیشن کا سب سے برا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ادھرہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ وہ ترکی اور شامی کردوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ادھر ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آکار نے آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ شام کی سرحدی یونٹس کا دورہ کیا اور علاقے میں امن وامان کیقیام کے حوالے سے تازہ صورت حال کاجائزہ لیا۔خلوصی آکار کا کہنا تھا کہ ہم ادلب میں امن واستحکام اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے شام کی سرحد پر مزید فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ روانہ کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں لوڈ کرنے کے بعدد وہ قافلہ شام کی سرحد سے متصل خطائی صوبے کو روانہ کردیا گیا ہے۔ترکی کی جانب سے شام کی سرحد پر دوسرے روز بھاری فوجی کمک روانہ کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ترکی نے شام کے شمالی شہر ادلب سے متصل سرحد پر بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فوج تعینات کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…