جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کردیا، ہر طرف تباہی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب /دمشق(این این آئی ) اسرائیل نے ایک بار پھر دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی فضائی اڈے کے قریب بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ایران اور حزب اللہ کے فوجی مراکز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ۔شامی حکومت کے ترجمان ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ

محکمہ دفاع نے اسرائیل کا ایک بڑافضائی حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرائے ۔ دوسری جانب شامی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بمباری کی جس میں حزب اللہ کے اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری سے متعدد اسلحہ ڈپو تباہ ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کی فوٹیج اور تصاویر پوسٹ کی گئیں، ویڈیوز میں دمشق میں زور دار دھماکوں کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے شامی آبرز ویٹری نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، دارالحکومت کے جنوب مغرب اور دیگر مقامات پر اسلحہ کے گوداموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایران اور حزب اللہ کے متعدد اسلحہ گودام تباہ کردئیے گئے ۔سیرین آبزر ویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے کہا کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم سے کم دو میزائل داغے گئے۔ چند کلو میٹر دور الکسوہ میں حزب اللہ اور ایران کے اسلحہ کے مراکز پر متعدد میزائل گرائے گئے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے اسی طرح کے فضائی حملے 25 دسمبر 2018ء کو بھی کیے تھے جن میں شام میں ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیاحزب اللہ کے اسلحہ کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…