پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سابق اسرائیلی وزیر نے ایران کیلئے جاسوسی کا اعتراف کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

یرو شلم (آئی این پی ) اسرائیل کی وزارت انصاف نے کہاہے کہ سابق اسرائیلی وزیر نے حریف ملک ایران کے لیے جاسوسی کا اعتراف کر لیا جس کے بعد انہیں پلی بارگین کے تحت 11 برس قید کی سزا سنائے جائے جانے کا امکان ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت نے بتایا کہ گونین سیگیو نے جاسوسی اور دشمن ملک کو اطلاعات فراہم کرنے کے اعتراف کے بعد پلی بارگین معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔

گونین سیگیو کو آئندہ ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں سزا سنائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ گونین سیگیو کے وکلا کا کہنا تھا کہ انہیں کیس کی مکمل تفصیلات بتانے سے منع کیا گیا ہے، لیکن پلی بارگین کے تحت ان پر غداری کے ابتدائی الزامات ہٹا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گونین سیگیو کے ایرانیوں سے تعلقات ضرور تھے لیکن ان کا مقصد جنگ کے دوران کسی دشمن کی مدد کرنا نہیں تھا۔1995 سے 1996 تک اسرائیل کے وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر رہنے والے گونین سیگیو پر اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرنے، جنگ کے دوران دشمن ملک کی معاونت کرنے اور ریاستی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے معلومات فراہم کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ انہیں گزشتہ برس مئی میں اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور جولائی میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات پر بننے والے مقدمے کے ٹرائل کا آغاز کیا گیا تھا۔اس حوالے سے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ گونین سیگیو اپنے کارکنان سے 2 مرتبہ ایران میں ملے جبکہ دنیا بھر کے مختلف ہوٹل اور اپارٹمنٹ میں ایرانی ایجنٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔گونین سیگیو 2004 میں زائد المیعاد سفارتی پاسپورٹ کے ذریعے 32 ہزار غیر قانونی اکسٹیسی ٹیبلٹس نیدرلینڈز سے اسرائیل اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے تھے اور انہیں 5 سال قید کی سزا بھی ہوئی تھی۔وہ 2007 میں اسرائیل میں قید سے رہا ہوئے تھے جس کے بعد وہ نائیجیریا میں مقیم تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر نے سرکاری نشریاتی ادارے پر ایک دشمن ملک کی کابینہ سطح کے سابق عہدیدار کو ملازمت دیئے جانے کا دعوی کیا تھا، تاہم انہوں نے اسرائیل یا گونین سیگیو کا ذکر نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…