انقرہ(این این آئی)ترکی میں بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سات افراد کو امدادی ٹیموں نے بچالیا گیا جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے،غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ
ترکی کے سمندر میں پاناما کی کارگو کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام عملے کے افراد ہیں۔ترک ریسکیو حکام نے عملے کے سات افراد کو بچایا بھی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔