پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بنگلہ دیشی اپوزیشن اتحاد کادھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کے مرکزی اتحاد کے رہنماء کمال حسین نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت پر حالیہ انتخابات کے نتائج کو اپنے حق میں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔جرمن ریڈیو سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کو زیادہ تر نے مسترد کر دیا ہے۔ اگر سب نے نہیں، تو کم از کم حزب اختلاف کی جماعتوں نے نتائج تسلیم نہیں کیے۔

یہ نتائج عوامی خواہشات کے عکاس نہیں ہیں۔ یہ نتائج حکومت نے ایک طرح سے تیار کیے ہیں۔ عوام حکومت کی جانب سے ان نام نہاد انتخابات کے نتائج کو خود پر مسلط کیے جانے کے بعد متحد ہو کر مزاحمت کر رہے ہیں تاکہ ان نتائج کو درست کیا جائے۔ شہریوں کے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں کہ وہ اگلے پانچ برسوں تک ایک ایسی حکومت کو برداشت کریں، جو جعلی ووٹوں کی بنیاد پر اقتدار میں آئی ہو۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے اور ہم جلد ہی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ بندی پر عمل شروع کریں گے۔ اپوزیشن ان نتائج کو مسترد کرتی ہے اور ایک بڑی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک دوسرے سے صلاح و مشورے کر رہی ہیں۔ ہم عوام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے جلد ہی ایک باقاعدہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر ہی اس بحران کے اصل ذمہ دار ہیں۔ اتوار کو ہوئے انتخابات میں بے قاعدگیوں کے باوجود انہوں نے انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد تمام لوگوں کا کمشنر کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کرا سکنے کی صلاحیت پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں ایک ایسی تحریک کی ضرورت ہے، جس میں شہری، سیاسی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شامل ہوں اور جو ملک اور اداروں میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے مصروف عمل ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی برادری ملک کی تازہ صورتحال پر غور کرے گی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق اسے کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے، جو عوامی رضامندی کے بغیر اقتدار میں آئی ہو۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…