منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نئے سال کے آغاز پر طالبان کا افغانستان کے اہم ترین صوبے میں بڑا حملہ، انٹیلی جنس سربراہ ، پولیس چیف سمیت کتنے فوجی ہلاک کر ڈالے؟

datetime 1  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ؍کابل(نیوز ڈیسک)افغان صوبہ سرائے پل میں طالبان کے ساتھ شدید جھڑپوں اور لڑائی میںافغان سیکیورٹی فورسز کے 23 افسرواہلکار ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے صوبائی کونسل کے سربراہ محمدنوررحمانی اور ممبر محمد آصف صدیقی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات بھاری ہتھیاروں سے لیس طالبان حملہ آوروں نے صوبہ سرائے پل کے

ضلع صیاد میں افغان سیکیورٹی فورسز کے دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے بعد دوطرفہ شدیدجھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رات سات بجے شروع ہونے شدید لڑائی تقریباً سات گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اْٹھاناپڑا۔ محمدنوررحمانی کے مطابق ان جھڑپوں میں افغان پولیس و فوج کے23 افسرواہلکارہلاک جبکہ 25 دیگر شدید زخٰمی ہوگئے۔ کونسل کے رکن محمدآصف صدیقی کے مطابق ہلاک ہونیو الوں میں انٹیلی سربراہ‘ مقامی پولیس سربراہ اور آرمی کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ادھر صوبائی وزارت صحت کے ڈائریکٹر نوراحمد اسحاق زئی کے مطابق اب تک مقامی ہسپتال میں 20 لاشیں پہنچائی گئی ہیں جبکہ 23 زخمیوں کو بھی لایا گیاہے۔محمدنوررحمانی کے مطابق ان جھڑپوں میں افغان پولیس و فوج کے23 افسرواہلکارہلاک جبکہ 25 دیگر شدید زخٰمی ہوگئے۔ کونسل کے رکن محمدآصف صدیقی کے مطابق ہلاک ہونیو الوں میں انٹیلی سربراہ‘ مقامی پولیس سربراہ اور آرمی کے ایک کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ادھر صوبائی وزارت صحت کے ڈائریکٹر نوراحمد اسحاق زئی کے مطابق اب تک مقامی ہسپتال میں 20 لاشیں پہنچائی گئی ہیں جبکہ 23 زخمیوں کو بھی لایا گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے مزید کمک پہنچانے کے بعد طالبان پسپا ہوگئے تاہم طالبان کی جانی نقصان کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔طالبان ترجمان قاری محمدیوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…