اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

جموں وکشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے ،سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے خبردارکردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع پلوامہ میں مزید چارکشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں مزمل نبی ڈار، وسیم اکرم وانی ،مزمل نذیر بٹ اور حارث کو ضلع کے علاقے راجپورہ میں ہانجن پائین کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے علاقے میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کر دیا۔ علاقے کے لوگوں نے نوجوانوں کی شہادت پر زبردست مظاہرے کیے ۔ بھارتی فوجیوں اور پویس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کچھ شدید زخمیوں کو سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے علاقوں میں انٹر نیٹ سروسز بدستور معطل کر رکھی ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نوجوان ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہرکشمیری کا یہ فرض ہے کہ وہ بھر پور عزم وہمت کے ساتھ ان قربانیوں کی حفاظت کرے۔ محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد ڈار، ظفر اکبر بٹ، فریدہ بہن جی، محمد شریف سرتاج، محمد شفیع لون ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں وکشمیر مسلم لیگ سمیت حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔جموں وکشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن پولیس تھانے میں غیر قانونی طورپر نظربند اپنے چےئرمین عبدالصمد انقلابی کو بھارتی پولیس کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

صمد انقلابی کوبھارتی پولیس نے چند روز پہلے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈوگری پورہ سے گرفتارکرکے حاجن تھانے میں منتقل کیا تھا۔ ادھر بھارتی پولیس مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ایک اور مہلک ہتھیار’’ پیپر بال‘‘ اور گیس ماسک استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔ پولیس کے محکمے نے ان دو مصنوعات کے حصول کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں کہاہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ریاستی پالیسی کے طورپر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے اور وہ محض فوجی طاقت کے بل پر اس پر قابض ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…