منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’جواہر لعل نہرو مسئلہ کشمیر کا ذمہ دار قرار‘‘ مودی حکومت کے اعلان نے مخالفین کو آگ بگولا کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این) بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ کشمیرکاموجودہ بحران کانگریس کی قیادت والی حکومتوں کی سلسلہ وار غلطیوں جن کا آغاز نہرو کی غلطی سے ہواتھا، کا نتیجہ ہے ۔ریاست میں صدارتی راج کے نفاذ کے فیصلے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے جتندر سنگھ نے کہاکہ ریاست کے لوگوں کے دکھ کا درد ہر ایک محسوس کرتاہے ۔

انہوں نے کشمیر کے حالات کیلئے کانگریس اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ موجودہ بحران کانگریس کی طرف سے کی گئی غلطیوں کانتیجہ ہے ۔ان کاکہناتھاکشمیر کی موجودہ صورتحال کانگریس کی قائم ہونے والی مسلسل حکومتوں کی سلسلہ وار غلطیوں جن کا آغاز نہرو کی غلطی سے ہواتھا، کا نتیجہ ہے ۔جتندر سنگھ نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کیا جو لوگوں کی طرف سے ملے مینڈیٹ کا عکاس تھا۔ان کاکہناتھایہ پارٹیوں کے درمیان کوئی یکطرفہ شادی نہیں تھی بلکہ حقیقت میں یہ عام ہندوستانی شادی تھی جہاں مختلف نظریات رکھنے والی دوجماعتیں جمہوریت کی خاطر اکٹھاہوئیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس وقت اتحاد سے علیحدہ ہوگئی جب حکومت کو تین سال ابھی باقی تھے ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے عوامی مینڈیٹ پر اتحاد کیا اور عوام کی خواہش پر ہی اتحاد سے الگ ہوگئے ۔نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے حال ہی میں حکومت بنانے کیلئے اتحاد پر انہوں نے کہاکہ جو ایک دوسرے سے آنکھ نہیں ملاپاتے وہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے اکھٹے ہوگئے ۔کسی جماعت کا نام لئے بغیر انہوں نے کہاکہ ریاست میں علیحدگی پسندانہ تقابل ہورہاہے اور اقتدار سے الگ ہوجانے والے علیحدگی پسندوں کی زبان میں بات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…