مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کی انتہا پسند تنظیم حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے اْس فیصلے کی مذمت کی ہے، جس کے تحت انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق حماس نے اس مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کر کے جانبدارانہ مفاد کو تحفظ دیا ہے۔ محمود عباس
نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ فلسطینی دستوری کونسل کے ایک فیصلے کی روشنی میں کیا۔ حماس نے اس عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بھی عباس کے ایک ذاتی فیصلے کی پیداوار ہے۔ حماس کے مطابق محمود عباس کو تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ملاقات کی دعوت کو قبول کرنا چاہیے تھا تا کہ فلسطینیوں میں پیدا تقسیم کا خاتمہ ہو سکتا۔