بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، ماں باپ ہی قاتل نکلے

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں دو جواں سالہ سگی بہنوں کے بہیمانہ قتل کی گُتھی سلجھ گئی۔ ماں باپ ہی اپنی بیٹیوں کے قاتل نکلے۔تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ سے قتل کی جانیوالی دو سگی بہنوں کے قتل کیس کا دل دہلا دینے والا ڈراپ سین ہوگیا۔ ماں اور باپ ہی اپنی جواں سالہ بیٹیوں کے قاتل نکلے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے قاتل ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک بیٹی نے پسند کی شادی کی،

چھوٹی بیٹی نے ساتھ دیا، والدین نے بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ایس ایس پی منصور امان نے کہا کہ کرائم سین سے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا جس کے بعد تفتیش کی تو معاملہ سامنے آتا رہا،ہم نے یقین ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔دوران تفتیش قاتل ماں باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور باپ نے فائرنگ کرکے بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹیوں کو قتل کروانے کے بعد آلہ قتل چھپا دیا اور پھر شاطر ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا۔سی سی ڈی کے مطابق 22 سالہ تانیہ نے والدین سے چھپ کر اپنی پسند سے نکاح کر رکھا تھا جبکہ چھوٹی بیٹی انیلا نے بڑی بہن کا ساتھ دے دیا جس کا والدین کو رنج تھا، سی سی ڈی نے مزید تفتیش کیلئے ملزم ذوالفقار کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے. عدالت نے کشور بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…