جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال (این این آئی)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا قائم کردہ ریکارڈ سمیت متعدد دیگر ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔

مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کے خلاف 163 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے عالمی ریکارڈ بھی بنالیا۔بنگلہ دیش کے مایہ ناز وکٹ کیپر نے اس اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک گیند کرائے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس تھا۔

ایڈم گلکرسٹ نے 17 برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار سے زائد رنز بنا کر ایک گیند کرائے بغیر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔مشفق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 163 رنز کی اننگز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کے 15 ہزار 502 رنز مکمل کیے اور یوں وہ بغیر کوئی گیند کرائے سب سے زیادہ رنز بنانے والے انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے۔آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے 15 ہزار 461 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ہیں، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک گیند بھی کرائے بغیر 12 ہزار 654 رنز بنائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…