پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’آپ کے ساتھ ٹوئٹر پر بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے‘‘ملالہ کا شاہ رخ خان کیلئے ویڈیو پیغام جاری 

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے فلم’زیرو‘دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم میں کنگ خان کی اداکاری کو بے حد سراہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کا اظہار وہ بارہا کرچکی ہیں۔ ملالہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ فلم’زیرو‘دیکھنے سینما پہنچیں

اور فلم دیکھنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا’آپ کی فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا، فلم پْرمزاح تھی اور میری پوری فیملی کو بہت پسند آئی۔ ملالہ نے مزید کہا شاہ رخ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آپ کے ساتھ ٹوئٹر پر بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے، امید کرتی ہوں ایک دن آپ آکسفورڈ یا برطانیہ میں کہیں بھی آئیں گے تو ہماری ملاقات ہوگی اور وہ دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا۔ آپ بہترین اور حیرت انگیز شخص ہیں، ہر کوئی آپ سے یہ بات کہتا ہوگا لیکن میں ایک بار پھر دْہرارہی ہوں آپ بہت حیرت انگیز اور اچھے انسان ہیں‘۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم’زیرو‘ریلیز کے پہلے روز اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم ویک اینڈ اورکرسمس کی چھٹیوں کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرے گی۔  نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے فلم’زیرو‘دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم میں کنگ خان کی اداکاری کو بے حد سراہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کا اظہار وہ بارہا کرچکی ہیں۔ ملالہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ فلم’زیرو‘دیکھنے سینما پہنچیں اور فلم دیکھنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا’آپ کی فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا، فلم پْرمزاح تھی اور میری پوری فیملی کو بہت پسند آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…