نیویارک (این این آئی)شام کے لیے اقوام متحدہ کے سبکدوش ہونیوالے مندوب اسٹیفن دی میستورا نے شام میں آئین سازکمیٹی کی تشکیل میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے الوداعی خطاب میں دی میستورا کا کہنا تھا کہ شام میں لڑائی دوسری عالمی جنگ سے بھی زیادہ طول پکڑ گئی۔انہوں نے جہا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکراتی ادوار میں جن امور پراتفاق رائے طے پایا تھا وہی شام ہے کے بحران کے حل کی اساس بن سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں شام میں اقوام متحدہ کے
خصوصی ایلچی کی حیثیت سے چار سال چار ماہ کام کیا۔ یہ عرصہ پہلی عالمی جنگ سے بھی زیادہ ہے۔ شامی قوم کی مصیبت ساڑھے سات سال سے بھی تجاوز کرگئی ہیں جو کہ دوسری عالمی جنگ سے بھی زیادہ ہے۔دی میستورا کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ کی وجہ سے وحشت، بربریت اورخون خرابہ ہے۔ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے میری،تمہاری اور باقی سب کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور ہم روایتی جنگ کی منطق ختم کرنے میں ناکام رہے مگرہم جنگ کے خاتمے کے قریب ضرور پہنچ گئے۔