نیویارک(آئی این پی/شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افغان امور سے متعلق خصوصی نمائندے تادامیشی یاماموتونے عالمی برادی سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔تادا میشی یاموتونے اپیل
کی افغان مسئلے کے تمام فریقین پرتشدد کارروائیوں کو ترک کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو فروغ دیں۔انہوں نے خطے کے دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں معاونت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان صدراشرف غنی نے گذشتہ ماہ ایک امن منصوبہ پیش کیا تھا اور طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لیے ایک ٹیم کو بھی نامزد کر دیا ہے۔