منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شام میں کرد جنگجووں کے خلاف نیا آپریشن ہوگا : طیب اردوان

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ شام میں لڑنے والے امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کے خلاف نیا فوجی آپریشن شروع کیا جائیگا جس کے بعد نیٹو ممالک سے ترکی کے تعلقات پر اثر پڑنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردوان نے کہا کہ ہم فرات کے مشرقی حصے کو علیحدگی پسند گروپس سے بچانے کے لیے چند دنوں میں آپریشن شروع کریں گے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف امریکی فوجی نہیں ہیں، یہ ایک دہشت گردی تنظیم ہے جو خطے میں متحرک ہے۔ترک صدر نے امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سیدیانت دار نہیں ہیں، انہوں نے تاحال مانبج سے دہشت گردوں کو ختم نہیں کیا اس لیے ہم خود کریں گے۔اردوان کی طرف سے یہ اعلان دفاعی صنعت کے حوالے سے ایک اجلاس کے بعد سامنے آیا جس کا مقصد شمالی شام میں ترکی کی شکایات کیباوجود امریکا کی جانب سے قائم کی گئی پوسٹ کا جائزہ لینا تھا۔طیب اردوان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ریڈار اور پوسٹس قائم کرنا ہمارے ملک کو دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ دہشت گردوں کو ترکی سے محفوظ رکھنا ہے۔یاد رہے کہ ترک فوج نے 2016 اور رواں سال کے اوائل میں بھی کردوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں اور انہیں فرات کے مغربی علاقے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ترک فوج کا کہنا تھا کہ وائی پی جی کی جانب سے عفرین میں مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کو ترکی پہلے ہی دہشت گرد تنظیم گردانتا رہا ہے جبکہ اسی طرح کے حملے ایک روز قبل بھی کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…