واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں حکومتی اداروں میں پائی جانے والی کرپشن پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی حکومت کرپٹ اور منافق لوگوں کا ٹولہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے ایران قوم پر ایک ایسا مذہبی ٹولہ مسلط ہے جو کرپٹ، گھٹیا اور منافقوں پر مشتمل ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر خود کو مقدس ہستی گردانتے ہیں مگر انہوں نے غریب ایرانی عوام کے پیسوں سے اربوں ڈالر کا فنڈ قائم کر رکھا ہے۔ ایرانی قوم کے ٹیکس سپریم لیڈر کے فنڈ میں جاتے ہیں۔ وہ خود کو مقدس سمجھتے ہیں مگر پاسداران انقلاب کا بجٹ پورا کرنے کے لیے مذہبی اقلیتوں کی حق تلفی کرت ہیں۔