بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمود عباس کی حماس کی اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی دھمکی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ رام اللہ(این این آئی )فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے حماس کی کامیابی کے بعد قائم کی جانے والی قانون سازکونسل کو تحلیل کرنے کی دھمکی دے د ی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رام اللہ میں نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے مجلس قانون ساز کو تحلیل کریں گے۔

میں یہ بات پہلی مرتبہ کررہا ہوں اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے حماس کے ساتھ کیے گئے بعض معاہدوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ 10 سال سے حماس فلسطینیوں میں مصالحت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ 2017ء میں مصر کی ثالثی کے تحت ایک مصالحتی معاہدہ طے پایا تھا مگر حماس نے اس کی پاسداری نہیں کی۔صدر عباس نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام امور یا تو وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے سپرد کیے جائیں یا تمام اخراجات حماس خود برداشت کرے۔محمود عباس نے اپنی تقریر میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں کمی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جب سے امریکا نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا، امریکا میں تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر سیل کیے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کی تب سے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیرس میں طے پانے والا معاشی معاہدہ عارضی تھا۔ ہم نے متعدد بار اسرائیل سے کہا ہے کہ اس معاہدے کو ختم کیا جائے یا اس میں تبدیلی لائی جائے۔ادھر حماس کا کہنا تھا کہ محمود عباس کے پاس پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اختیار نہیں۔فلسطین کے بنیادی دستور کے تحت ملک میں ہر چار سال کے بعد پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جانا چاہیے مگر 2006ء کے بعد فلسطین میں پارلیمانی انتخابات نہیں ہوئے۔فلسطینی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں 2007ء میں ہونے والے تنازعات کے بعد تعطل پیدا ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…