پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاشقجی قتل کیس:2سعودی شہریوں کو گرفتار کرنے کا حکم ، ان دونوں کا محمد بن سلمان سے کیا تعلق ہے؟ولی عہد بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ایک ترک عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں دو سعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ اس طرح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر دباؤ بڑھ گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک شہر استنبول کے مستغیث اعٰلی نے ان دونوں سعودی شہریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی ۔ اس درخواست کے مطابق احمد العسیری اور سعود القحطانی خاشقجی کے قتل کے منصوبے میں شامل تھے۔ ان دونوں کو ولی عہد

شہزادہ محمد بن سلمان کے قریبی مشیر تصور کیا جاتا تھا۔احمد العسیری سعودی خفیہ ادارے کے سابق نائب سربراہ ہیں جبکہ سعود القحطانی سعودی ولی عہد کے خصوصی مشیر تھے۔ ان کو خاشقجی کے قتل کے بعد ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولو نے کہا کہ اگر اس قتل کی تحقیقات میں مشکلات پیش آئیں تو انقرہ حکومت بین الاقوامی سطح پر اس قتل کی تحقیقات کرانے سے گریز نہیں کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ریاض کی جانب سے ترکی کو مکمل شواہد نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…