واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مجوزے منصوبے کو ترک کر دیا جائے تا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان قائم رہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں
یقین ہے کہ اوپیک ممالک اپنے اجلاس میں تیل کی موجودہ فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کریں گے کیونکہ دنیا تیل کی قیمتوں میں اضافے کی متمنی نہیں ہے۔اوپیک ممالک نے اپنی اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں تیل کی پیداوار کم کرنے کو شامل کر رکھا ہے۔ یہ میٹنگ تنظیم کے صدر دفتر ویانا میں ہو گی۔