واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ یورپی ممالک روس کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے کے لیے یوکرائن کی مزید مدد کریں۔ امریکا نے روس پر مزید پابندیاں عاید کرنے اوریورپ سے روس کو گیس پائپ لائن منصوبے پر ں ظرثانی پرزور دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی
وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ نے کہا کہ یوکرائن میں مداخلت کی وجہ سے کئی ملکوں نے روس پر پابندیاں عاید کی ہیں مگر ان پابندیوں کو مکمل اور فعال انداز میں نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ یورپ کو روس کے حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہم نے یورپ سے نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن روکنے کے لیے بھی بات کی ہے۔