واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری پر داعش کو مالی معاؤنت فراہم کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ امریکی اخبار’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ضلعی عدالت کے جج جوانا سیبرٹ نے 27 سالہ زوبیاشہناز پر داعش پر مالی معاؤنت کی فرد جرم عائد کی ہے ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق زوبیاشہناز نے مارچ
2017 سے 31 جولائی 2017 تک متعدد بار شام کے سفر کی کوشش کی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سکیم کے تحت کنی مالیاتی اداروں کے ساتھ فراڈ بھی کئے ۔ دستاویزات کے مطابق شہناز نے مختلف حیلے بہانوں سے 22500 ڈالر کا قرض بھی حاصل کیا اور یہ تمام رقم اس نے داعش کو فراہم کی ۔ دستاویزت کے مطابق شہناز نے داعش کے حق میں آن لائن پروپیگنڈا بھی کیا ۔