پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچھ بھی کہنے سے پہلے سوچ لیں،فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے انتباہ،جہاز میں بیٹھے مسافر نے ایسا لفظ کہہ دیا کہ اسے فوراً گرفتارکرلیاگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (آئی این پی )جہاز میں سوار مسافر کو مذاق میں دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کلکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے سے ساتھ ہی اتار لیا گیا، جس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جیٹ ایئرویز کے جہاز میں موجود بیس سالہ یوگویدنت پودار نامی مسافر نے اپنے

چہرے پر نقاب ڈال کر موبائل فون سے سیلفی لی۔نوجوان نے اسے اس کیپشن کے ساتھ لکھا کہ فلائٹ میں دہشت گرد میں خواتین کے دل تباہ کرتا ہوں یہ تصویر وہ اسنیپ چیٹ پر اپنے ایک دوست کو بھیجنے ہی والا تھا کہ یہ کام کرتے ہوئے اس کے پاس بیٹھے دوسرے مسافر نے دیکھ لیا ۔مسافر نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس کی اطلاع فوری طور پر جیٹ ایئرویز کے عملے کو جا کردی، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کیلئے اڑان بھر رہا تھا، اس لیے کپتان کو واپس رن وے پر آنا پڑا تاکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جاسکے۔اس حوالے سے ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یوگویدنت پودار کو گرفتار کرنے کہ وجہ یہ ہے کہ اسے طیارے میں ایسی زبان استمعال کرتے ہوئے پایا گیا جسے سکیورٹی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب بیس سالہ یوگویدنت پودار کے والد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے محض مذاق میں یہ بات لکھی۔واضح رہے کہ کولکتہ سے ممبئی جانے والے اس طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں اس تمام صورتحال کے پپیش نظر فلائٹ میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…