پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، ایران جوہری وار ہیڈز کی تیاری میں مصروف، خفیہ دستاویزات لیک،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی)ایران پانچ مزید جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ یہ تعداد عالمی برادری کے اندازوں سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ایران کے اندر سے لیک ہونے والی خفیہ معلومات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے یہ انتہائی خطرناک تفصیلات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال اسرائیل نے بھی ایران کے جوہری پروگرام کے تسلسل کے حوالے سے بعض دستاویز سامنے لائی تھیں جن میں تہران کے دسیوں خفیہ

جوہری منصوبوں کا پتا چلایا گیا تھا۔خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2003 کی نسبت ایران زیادہ تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایران نے جوہری وار ہیڈز کی تیاری کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ بھی بچھا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دفاع جمہوریت فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی سلامتی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کم سے کم مزید پانچ جوہری وار ہیڈز تیار کر رہا ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر بھی اس گروپ کی طرف سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے خطرناک اعداد وشمار جاری کیے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے جوہری ہتھیاروں اور ایٹمی پروگرام کے خطرے کو کم سے کم ظاہر کیا گیا تھا۔حالیہ اطلاعات کے مطابق ایران بہت سے جوہری بنیادی ڈھانچے اب بھی مخفی رکھے ہوئے ہے۔ ان بنیادی ڈھانچوں کو خطرناک نوعیت کے دفاعی آلات جن میں جوہری وار ہیڈز شامل کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ایران پانچ جوہری وار ہیڈز تیار کر رہا ہے جن میں سے ہر ایک کا وزن 10 ٹن تک ہو گا اور انہیں بیلسٹک میزائل کے ذریعے داغا جا سکے گا۔جوہری ہتھیاروں کے مانیٹرنگ کرنے والیعالمی گروپ کے مطابق ایران نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کے لیے نیا خام مال خریدنے پر کروڑوں ڈالر کی رقم صرف کی ہے۔ جوہری اسلحے کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے یورینیم کی خریداری اب بھی جاری ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو حد درجہ خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ زیر زمین جوہری تجربات کر سکتا ہے۔ اس کا اصل ہدف جوہری طاقت بننا ہے چاہے اس کے لیے اسے کچھ بھی کرنا پڑے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…