جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری اورمیگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے اور مجبوراً انہوں نے علیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پچھلے کچھ عرصے سے یہ افواہیں کافی گردش کر رہی تھیں کہ کیٹ میڈلٹن اور

میگھن مارکل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں بھائیوں شہزادہ ہیری اور ولیم کیدرمیان بھی اختلافات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن چونکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی تو اس لیے کچھ بھی کہنا درست نہیں تھا۔لیکن اب شہزادہ ولیم اور ہیری کے قریبی دوست نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیری اور میگھن نے کنگسٹن پیلس کو چھوڑ کر ونڈسر اسٹیٹ کاٹیج منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کی وجہ دونوں جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والی دڑار ہے۔کیٹ اور میگھن دوبہت مختلف خاتون ہیں، اور ان کے مختلف مزاج دونوں بھائیوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہورہے تھے اسی لیے ہیری اور میگھن نے فروگمورکوٹیج شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا۔ فروگمورکوٹیج میں شاہی جوڑے کی آمد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ دس کمروں کا گھر ہے جبکہ کنگسٹن پیلس میں ان دونوں کے استعمال میں صرف دو کمرے تھے۔ونڈسر اسٹیٹ کاٹیج کنگسٹن پیلس سے 32کلومیٹر کے فاصلے پر سینٹرل لندن میں واقع ہے۔ شاہی خاندان کے ایک بیان کے مطابق ونڈسر پیلس تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور شاہی جوڑا اپنی خوشی سے وہاں منتقل ہورہا ہے۔ونڈسرمحل ملکہ الزبتھ کی بھی پسندیدہ رہائش میں سے ایک ہے۔گزشتہ ماہ شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ہاں 2019 کے موسم بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ فی الوقت یہ شاہی جوڑا کنسنگٹن پیلس میں اپنے بھائی پرنس ولیم اور ان کی فیملی کے قریب رہائش پذیر ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…