جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان نئی آرامکو ، باپکو تیل پائپ لائن کا افتتاح

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی نئی پائپ لائن کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور بحرین پیٹرولیم کمپنی ( باپکو) کے درمیان باہمی تعاون سے یہ پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔تیل کی اس نئی پائپ لائن کی لمبائی 110 کلومیٹر ہے اور اس کے ذریعے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بقیق فیکٹریوں کو بحرین

میں باپکو کے تیل صاف کرنے کے کار خانے ( ریفائنری) سے ملایا جائے گا۔اس پائپ لائن کے ذریعے دو لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ تیل کی ترسیل ہوگی اور اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت ساڑھے تین لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔منصوبے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بحرین کے وزیر تیل شیخ محمد بن خلیفہ آل خلیفہ نے اپنی تقریر میں دونوں ممالک کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا۔تقریب میں دونوں ممالک کے وزراء ، اعلیٰ حکام اور شہزادے موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…