منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ہمارے ’’بابا‘‘ نےامریکا میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا تھا لیکن وہ سعودی عرب سے متعلق ۔۔۔جمال خاشقجی کی بیٹیاں منظر عام پرآگئیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(اے این این)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی صاحبزادیوں نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے والد کے لیے شائع ہونے والی تعزیت سے متعلق تحریر میں زور دیا کہ ان کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی اور ان کے والد کے خواب ان کے ذریعے سے جاری رہیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوحہ خاشقجی اور رضان جمال خاشقجی نے واشنگٹن پوسٹ کی آن لائن شائع ہونے والی تحریر میں لکھا کہ ‘یہ کسی قسم کی تعریف نہیں ہے جس کے بعد اس کی حیثیت ختم ہوجائے گی’۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ نہ ہی ان کی روشنی کبھی مدھم ہوگی، ان کے خواب ہماری صورت میں زندہ رہیں گے۔جمال خاشقجی کی صاحبزادیوں نے اپنے والد کو’’بابا‘‘کہہ کر یاد کیا، جو ایک محبت کرنے والے بڑے دل کے مالک تھے، وہ اکثر سفر میں رہتے اور واپسی پر اپنے ساتھ ‘تحائف اور متاثر کردینے والی کہانیاں لے کر آتے۔مقتول صحافی کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی جانتے تھے کہ ان کے الفاظ لوگوں کو کس قدر متاثر کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کے خیالات پر بحث کی جائے، جن کے لیے تصنیف، صرف ایک نوکری نہیں تھی بلکہ ضرورت تھی۔صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ ہمارے ساتھ موجود ہیں جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جمال خاشقجی نے امریکا میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا تھا لیکن وہ اپنے وطن ‘سعودی عرب’ کے حالات پر بہت غم زدہ رہتے تھے اور وہ اپنے وطن کے لیے کبھی بھی ناامید نہیں ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…