اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

چار افراد نے کتے کا ریپ کر دیا ،کتے کو جانوروں کے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا، علاج جاری،لرزہ خیز واقعہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کتے کو 4 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بناکر انسانوں کی حیوانیت کی شرمناک مثال قائم کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’اینیملز میٹر ٹو می نامی این جی او کو یہ کتا ممبئی کے علاقے ملوانی میں ایک چرچ کے قریب خون میں لت پت ملا۔رپورٹ کے مطابق یہ کتا عموماً اس مقام پر ہی دیکھا جاتا تھا،

تاہم کئی روز سے یہ لاپتہ تھا۔ این جی او سے تعلق رکھنے والی انکیتا پاٹھک نے بتایا کہ اس کتے کو جانوروں کے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹرز اس کے انفیکشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پورے دن خون ضائع ہونے کے باعث کتے کی حالت کافی خراب ہے۔انکیتا پاٹھک نے بتایا کہ معصوم جانور کافی زخمی اور ڈرا ہوا ہے۔سدھا فرنینڈس نامی مقامی خاتون اس علاقے کے کتوں کو کھانا کھلاتی ہیں جنہوں نے بتایا کہ انہیں دوپہر کے وقت یہ کتا خون میں لت پت ملا۔خاتون نے بتایا کہ میں نے اسے کھانا کھلانے کی کوشش کی، تاہم میرے قریب آتے ہی یہ بیحد ڈر گیا ٗ جب میں نے دیکھا کہ اس کے جسم کے مخصوص حصے شدید زخمی ہیں جبکہ یہ کافی تکلیف میں بھی ہے۔بعد ازاں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو بتایا کہ رات دو بجے کے قریب 4 افراد نے نشے کی حالت میں اس کتے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ڈرائیور نے بتایا کہ ان افراد نے اس کتے کو منہ بند کیا ہوا تھا ٗاسے رسی سے باندھا ہوا بھی تھا، تاہم اس کی چیخوں سے میری توجہ اس تک گئی، میرے پہنچنے پروہ چاروں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔سدھا فرنینڈس کے مطابق وہ اس معاملے کی شکایت بھی پولیس تھانے میں درج کروانے کا ارادہ کر رہی ہیں۔  بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کتے کو 4 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بناکر انسانوں کی حیوانیت کی شرمناک مثال قائم کی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…