منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پردوستی،چند دن لڑکے کیساتھ رہنے کے بعد اس حسینہ نے صبح اٹھ کر خون مانگ لیا،لڑکے نے انکار کیا تو اس لڑکی نے کیا کیا؟پڑھ کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آن لائن)اپنے آپ کو ہولناک کردار ویمپائر سمجھنے والی خاتون نے اپنے ساتھی پر ویئر وولف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی خاتون ایکا ترینا ترسکایا نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو امریکی

ٹیلی ویڑن فینٹیسی ڈراما ’دی ویمپائر ڈائریز ‘ کا مرکزی کردار ایلینا گلبرٹ مانتی ہیں۔ نووسی بیرسک میں خاتون کے ٹرائل کے علاوہ نفسیاتی تشخیص بھی کی گئی جس میں انہیں مجرم قرار دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایکاترینا ترسکایا اور ان کے نامعلوم ساتھی سوشل میڈیا پر بات چیت کے بعد پہلی مرتبہ ملے تھے اور رات ساتھ گزاری تھی لیکن صبح میں وہ اچانک تبدیل ہوگئیں اور اپنے ساتھی کو بتایا کہ وہ ایک ویمپائر ہیں اور ویئر وولف کو قتل کرنا اوراس کا خون پینا مشن تھا۔جس پر خاتون کے ساتھی نے جواب دیا تھا کہ وہ ایسی مافوق الفطرت باتوں پر یقین نہیں رکھتے اور خاتون کو گھر واپس جانے پر زور دیا تھا۔چاقو حملے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کچن میں گئیں چاقو اٹھایا اور اس وقت اچانک حملہ کیا جب ان کے ساتھی باتھ روم سے باہر آرہے تھے۔ان کا ساتھی چاقو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس نے ایک اور چاقو سے لڑکے کے سینے پر وار کیا تھا۔حملے کے بعد وہ اپنے گھر سے باہر آئے اور پڑوسیوں سے مدد طلب کی جنہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…