پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عرب امارات امارات میں 28فروری کو تمام اے ٹی ایم کارڈ غیر موثر ہوجائیں گے،بڑا اعلان کردیاگیا،کھلبلی مچ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(این این آئی) ابوظبی کے سینٹرل بینک نے اماراتی شناختی کارڈاَپ ڈیٹ نہ کرانے والے کھاتے داروں کے تمام بینک کارڈ بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ عملدرآمد 28فروری2019ء سے ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹرل بینک نے تمام بینکوں او رمتحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی تمام فنڈنگ کمپنیوں سے کہا کہ وہ اماراتی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ نہ کرانے والے تمام کھاتیداروں کے اے ٹی ایم کارڈ ،

کریڈٹ کارڈ سمیت بینکوں کے دیگر تمام کارڈمعطل کردیں۔ سینٹرل بینک نے تمام بینکوں او رکمپنیوں کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ قرضہ جات اور مختلف سہولتوں کی درخواستیں نمٹانے کیلئے کھاتیداروں کو امارات کا قومی شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ یہ کسی بھی شہری اور مقیم غیر ملکی کی پہچان کی سرکاری دستاویز کے طور پر مانا جائیگا۔ بینک امو رمیں امارات کے قومی شناختی کارڈ کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے۔ سینٹرل بینک نے تمام بینکوں اور فنڈنگ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ممکنہ وسائل اپنا کر کھاتیداروں کو نئی پابندی سے آگاہ کریں۔ اس حوالے سے آگہی مہم کا اہتمام کریں۔ تمام صارفین کو بتایا جائے کہ انہیں 28فروری 2019ء سے قبل نئے شناختی کارڈ جاری کرانا ہونگے۔ ایسا نہ کرنے پر وہ کسی بھی بینک سے رقم نہیں نکلواسکیں گے۔ ان کے اے ٹی ایم اور کریڈ ٹ کارڈ ز معطل ہوجائیں گے۔ براہ راست رعایت حاصل کرنے والی سہولت بھی ختم ہوجائیگی۔ سینٹرل بینک نے تاکید کی کہ اے ٹی ایم کارڈز کی عبوری بندش کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ کھاتیدار کسی بھی بینک جاکر براہ راست کاؤنٹر سے رقم نکلوانے کی سہولت سے بھی محروم کردیئے جائیں۔ کھاتیدار کاؤنٹر سے رقم نکلواسکیں گے۔ عارضی بندش کے سلسلے میں کھاتیداروں سے نہ ہی کوئی فیس وصول کی جائیگی اور نہ ہی انہیں کسی اضافی امر کا پابند بنایا جائیگا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…