ترکی کی شمالی شام میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

18  ‬‮نومبر‬‮  2018

انقرہ (این این آئی)ترکی نے ایک بار پھرشمالی شام میں امریکا کے وفادار جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے آپریشنل کنٹرول روم نے عندیہ دیا کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ضرورت پڑنے پر ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہا کہ اسدی فوج نے تلول الصفا نامی علاقے کوداعش کے جنگوؤں سے آزاد کرالیا ہے۔ یہ علاقہ دمشق مضافات مین السویداء گورنری میں واقع ہے۔آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجووں کے وہاں سے انخلاء کے بعد شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وہاں پر داعش کے جنگجوؤں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…