جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

پابندیوں نے امریکا کو عالمی سطح پر ننگا کر دیا، وہ شکست سے دوچار ہوگا : ایران

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف پابندیاں عاید کرکے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور وہ شکست سے دوچار ہوگا،امریکیوں نے دنیا اور ہمارے عوام کے سامنے خود کو مزید بدنام کر لیا ہے،پابندیوں نے امریکیوں کو دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا نے

ایران کے خلاف پابندیاں عاید کرکے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور وہ شکست سے دوچار ہوگا۔صدر حسن روحانی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اس راستے میں یقیناًشکست سے دوچار ہوں گے ۔انھوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے، وہ غلط اور نادرست ہے۔اگر وہ دیانت دار ہوتے اور انھیں علاقائی سلامتی کی کچھ فکر ہوتی تو وہ اس راستے کا انتخاب نہیں کرتے۔اگر انھیں ایرانی عوام کا کچھ احترام ہوتا تو پھر بھی وہ اس راستے پر نہ چلتے۔انھوں نے کہاامریکیوں نے دنیا اور ہمارے عوام کے سامنے خود کو مزید بدنام کر لیا ہے۔یہ بات ہر کسی پر واضح ہے کہ امریکا کی نادرست اور ظالمانہ پابندیوں سے ہمارے ملک کے پیارے اور معزز لوگ متاثر ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 4 نومبر سے ایران کے خلاف 2015 میں ساقط کی گئی پابندیاں دوبارہ نافذ کردی ہیں۔ان کے تحت ایران کی تیل کی برآمدات اور مالیاتی نظام کو ہدف بنایا گیا ہے۔البتہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اگلے روز وضاحت کی ہے کہ انسانی ضرورت کی اشیا کی خریداری پر پابندیاں نہیں ہوں گی اور انھیں ا ستثنا حاصل ہوگا۔امریکی حکومت نے اپنے قریبی اتحادیوں جنوبی کوریا ، جاپان اور بھارت سمیت آٹھ ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے اور انھیں فی الوقت پابندیوں سے مستثنا قرار دیا ہے۔تاہم ایران ان ممالک سے خام تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی سو فی صد آمدن کو غیرملکی اکانٹس میں رکھے گا اور وہ اس کو صرف انسانی ضروریات کی اشیا کی تجارت یا پابندیوں سے مستثنا اشیا اور خدمات کی دوطرفہ تجارت پر صرف کر سکے گا۔امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف پابندیوں کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے اور اس کو سخت مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…