جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کابل میں خوفناک خودکش بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق،پولیس اہلکاروں سمیت 16 زخمی،طالبان نے اہم ترین علاقے پر قبضہ کرلیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکہ میں 10 افراد جاں بحق اورپولیس اہلکاروں سمیت 16 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ مغربی صوبہ فرح میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 30 پولیس اہلکاروں اور 8 شہریوں سمیت 38 افرادکو ہلاک کردیا۔

ادھر صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ہلاک سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی تعداد25 سے بڑھ کر70 ہوگئی جن میں 26 سیکیورٹی اہلکار اور 44 افغان شہری شامل ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق پیر کے روزبعدازدوپہر کابل شہر میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ایک خودکش بمبار نے پولیس چیک پوسٹ اور استقلال ہائی سکول کے قریب خود کو دھماکہ سے اْڑادیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ہلاک و زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ دھماکہ کے وقت کابل شہر کے مصروف اور پوش علاقے میں سینکڑوں مظاہرین صوبہ غزنی میں عدم تحفظ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ دھماکہ کی ذمہ داری فوری طورپر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ ادھر مغربی صوبہ فراہ کے ضلع خاک سفید کے گاؤں خوست پر طالبان نے حملہ کرکے علاقہ پر قبضہ کرلیا جبکہ حملہ میں 30 افغان پولیس اہلکار اور8 شہری ہلاک ہوگئے۔ ضلعی پولیس سربراہ عبدالجبار کے مطابق طالبان نے کئی گھروں کو نذرآتش کردیا۔صوبائی کونسل کے ممبر خیرمحمدنورازئی کے مطابق طالبان نے دس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔دریں اثناء گزشتہ روز صوبہ غزنی کے ضلع جغوری میں طالبان کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد25 سے بڑھ کر70 ہوگئی ہے جن میں26 سیکیورٹی اہلکار اور 44 افغان شہری شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…