ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے : اماراتی ولی عہد

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ابوظہی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈ ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی مسائل اور عالمی تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ سلمان نے اپنے اماراتی مہمان کا استقبال شاہی محل میں کیا جہاں دونوں طرف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے امارات کے ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کی علامت اور خطے کو درپیش خطرات کے سامنے ڈھال ہے۔ سعودیہ نے ہردور میں علاقائی خطرات کے انسداد کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امارات اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی دنیا میں نظیر پیش نہیں کی جا سکتی۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی تنازعات پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور مل کر ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عرب ممالک اور مشرق وسطیٰ کودرپیش خطرات کی روک تھام کے لیے محوری کردار ادا کیا۔الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب کی قیادت پرمکمل اعتماد اور بھروسہ ہے اور مشکلات میں ابو ظہبی ریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔امارات کے ولی عہد نے کہا کہ شاہ سلمان کی دانش مندانہ اور جرات مندانہ پالیسیوں سے خطے میں امن اور خوش حالی کے فروغ میں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے مفادات کے لیے کام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…