جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں نافذ رہیں گی، نکی ہیلی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے بتایا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اس وقت پابندیوں کے نفاذ سے مسلسل وابستہ ہے جب تک وہ ملک خود کو جوہری طور پر عدم مسلح نہیں کر لیتا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں سے متعلق روس کے بلائے گئے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے ایک اجلاس

میں شرکت سے قبل اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ پیانگ یانگ نے لگ بھگ ایک سال میں کوئی جوہری یا بالسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے تاہم یہ اس ملک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے، صدر اور کم نے ایک سربراہی اجلاس کیا ہے اور وہ ایک اور سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو متعدد اجلاس کرتے رہے ہیں۔ ہم نے فوجی مشقیں ختم کر دی تھیں اور ہم اب تک انہیں بہت سی مراعات دے چکے ہیں اور کیوں کہ انہوں نے ابھی تک پابندیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی ضمانت نہیں دی ہے اس لیے ہمیں اپنی بات منوانے کے لیے سختی کرنا ہو گی۔ہیلی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور شمالی کوریا کے ایک سینیر عہدے دار کے درمیان منسوخ شدہ مذاکرات امکانی طور از سر نو طے ہو ں گے اور انہیں ابھی تک توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال کے شروع میں شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔نکی ہیلی نے مزید کہا کہ اگر آپ قرار دادوں کو اور انہیں وضع کرنے کے انداز کو دیکھیں، تو ان کا مقصد خصوصی طو ر پر وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور بالسٹک میزائلوں سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنا تھا۔ وہ خطرہ ابھی تک وہاں موجود ہے، ان کے پاس وہاں ابھی تک اپنی تنصیبات موجود ہیں، انہوں نے ابھی تک انسپکٹروں کو جوہری تنص?ب یا بالسٹک میزائلوں کی تنص?ب میں جانے اور ان کے معائنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ہیلی نے مزید کہا کہ واشنگٹن ماسکو کو شمالی کوریا پر عائد پابندیاں توڑنے ہوئے دیکھ چکا ہے اور انہوں نے اس اجلاس کو روس کی جانب سے پیانگ یانگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…