واشنگٹن(آئی این پی)امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے تعاون سے تعمیر کردہ ایرنی بندرگاہ چابہار کو امریکا کی اقتصادی پابندیوں سے استثنی دیا جا رہا ہے۔ محکمہ خارجہ نے منگل کی شب اعلان کیا کہ چابہار کی ترقی کے لیے سرگرمیوں سمیت ریلوے کے ایک منصوبے اور افغانستان کے لیے پیٹرول کی ترسیل کو امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل ہے۔ چابہار کا افتتاح پچھلے سال کے اواخر میں کیا گیا تھا۔ یہ بندر گاہ بھارت کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ پاکستان سے گزرے بغیر افغانستان تک ساز و سامان کی ترسیل ممکن بنا سکے۔ امریکا نے اس فیصلے کی وجہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد بتائی ہے۔