واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخزانہ منوچین نے کہاہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء کو مستثنیٰ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خوراک، زراعت اورادویات کے شعبوں پر پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کا ہدف ایرانی عوام نہیں۔ ہم ایرانی عوام کے دشمن نہیں بلک ایرانی رجیم کی
تباہ کن پالیسیوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام حکومت کے ظلم اور وحشت سے سخت نالاں ہیں اور ان کی مشکلات میں امریکا ان کے ساتھ ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے بیلسٹک میزائل پروگرام، دہشت گردی کی پشت پناہی اور عالمی اور علاقائی امور میں مداخلت کی پالیسی تبدیل نہیں کی جس پر تہران پر عایدکی جانے والی پابندیاں اٹھائے جانے کے تین سال بعد دوبارہ بحال کی جا رہی ہیں۔