بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں پر مشتمل قافلے کی شام میں الرکبان مہاجر کیمپ میں آمد

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان(این این آئی)اقوام متحدہ کا ایک امدادی قافلہ شام کے اردن کی سرحد کے ساتھ واقع صحرائی علاقے میں قائم الرکبان مہاجر کیمپ میں پہنچ گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کیمپ کیا نتظام کی ذمے دار شہری کونسل کے ایک رکن ابو عبداللہ نے بتایا کہ پہلا امدادی قافلہ مہاجر کیمپ میں

داخل ہوچکا ہے۔یہ شہری کونسل اقوام متحدہ کے رابطہ کار دفتر برائے انسانی امور کے ساتھ مل کر اس کیمپ میں امدادی سامان اور خوراک وغیرہ پہنچاتی ہے۔الرکبان شام ، اردن اور عراق کے درمیان سرحدی سنگم کے نزدیک صحرائی علاقے میں واقع ہے اور اس کے نزدیک ہی طنف میں امریکا کا ایک فوجی اڈا واقع ہے۔اس مہاجر کیمپ میں شام میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے پچاس ہزار سے زیادہ افراد رہ رہے ہیں۔اس کیمپ میں جنوری میں آخری مرتبہ اقوام متحدہ نے امدادی قافلہ بھیجا تھا۔شامی فوج نے گذشتہ ماہ اس کیمپ کا اپنے سرحدی علاقے کی جانب سے محاصرہ کر لیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ اسمگلروں اور تاجروں کو کیمپ کے مکینوں کو خوراک مہیا کرنے سے روکنا چاہتی ہے۔کیمپ کے اردن کی جانب حصے پر امریکا کے حمایت یافتہ ایک باغی گروپ کا کنٹرول ہے۔اردن نے اپنے سرحدی علاقے کی جانب سے کیمپ میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔البتہ اس نے جنوری میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دی تھی اور یہ کہا تھا کہ اس کو کیمپ کی اندرونی صورت حال کا ذمے دار قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران میں الرکبان کیمپ میں خوراک اور ضروری ادویہ کی قلت کی وجہ سے دس بارہ اموات ہوچکی ہیں۔ اس نے کیمپ کے مکینوں کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان میں ہزاروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں ۔شام نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کو کیمپ تک امدادی سامان قافلے کی شکل میں لے جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن اس میں سکیورٹی اور لاجسٹیکل وجوہ کی بنا پر تاخیر ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…