بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترکی کی میزبانی میں شام کے موضوع پر چار فریقی سربراہی اجلاس استنبول میں شروع

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترک شہر استنبول میں جرمن چانسلر کے ساتھ ساتھ ترکی، روس اور فرانس کے صدور ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان رہنماؤں کی بات چیت کا مقصد شامی بحران کا دیرپا حل تلاش کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی میزبانی میں شام کے موضوع پر چار فریقی سربراہی اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد جنگ سے تباہ حال ملک شام کے بحران کا کوئی سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ اس دوران انسانی بنیادوں پر جاری کارروائیوں اور امداد میں اضافے کے علاوہ شام میں باغیوں کے

آخری سب سے بڑے گڑھ ادلب میں فائر بندی کے نازک معاہدے میں توسیع جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے میزبان صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ آج دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہوئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم خلوص کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک تعمیری اتفاق پر پہنچیں گے اور عالمی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام نہیں ہوں گے۔اس موقع پر ایردوآن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں، روسی صدر ولادی میر پوٹن اور جرمن چانسلر میرکل کو استنبول پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…