منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کیخلاف انتہائی اقدام کا اعلان کردیا، مضحکہ خیز دعوے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیڈر بھبھکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے

اور 71 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑرہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کو کشمیر میں الجھا کر رکھنا ہے لیکن بھارتی ریاست اور فوج اتنی مضبوط ہے کہ کشمیر پر کنٹرول برقرار رکھ سکتی ہے۔جنرل بپن راوت نے بڑھک ماری کہ کوئی بھی ملک کشمیر کو طاقت یا کسی اور طریقے سے بھارت سے نہیں چھین سکتا، اگر پاکستان سرحد پار دراندازی کرتا رہا تو اسے خود نقصان پہنچے گا اور بھارتی فوج اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھاسکتی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عدم استحکام اور اس پر قبضے کی کوشش کررہا ہے، 71 کی جنگ اور بنگلا دیش بننے کے بعد ان کوششوں میں تیزی آگئی ہے تاہم وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج پر پتھراؤ کرنے والے کشمیری بھی دہشت گرد ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر پر قبضے کے 71 سال ہونے پر گیڈر بھبھکی دی ہے کہ پاکستان نے دراندازی جاری رکھی تو اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…