ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

روس سے ایس۔400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پابندیوں سے بچنا ہے تو پھر یہ کام کرناہی ہوگا،امریکہ بھارت کو کس بات پر مجبور کررہاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

واشنگٹن (آن لائن)امریکا نے بھارت کو روس سے ایس۔400 میزائل نظام کی خریداری کے نتیجے میں پیش آنے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے ان سے ایف۔16 طیارے خریدنے پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘بھارت کا روس سے ایس۔400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے پر دستخط پر واشنگٹن نے نئی دہلی کو غیررسمی طور پر آگاہ کردیا ہے کہ

اگر بھارت، امریکا سے ایف۔16 طیارے خریدنے کی یقین دہانی کرا دیتا ہے تو وہ کا ؤنٹرامریکا ایڈورزریز تھرو سینگزشن ایکٹ (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت لگنے والی پابندیوں سے بچ سکتا ہے’۔بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام اور امریکی ہم منصب جیمز ممیٹس کے درمیان سنگاپور میں 19 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے دیگر اخبارات نے بھی اسی سے ملتی جلتی رپورٹس شائع کی ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایک ایسے طیارے کو خریدنے میں دلچسپی نہیں ہے جو پاکستان میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور تاحال اس حوالے سے یقین دہانی کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیردفاع نرمالا سیتھارام کا رواں سال دسمبر میں وزیردفاع کی حیثیت سے امریکا کا پہلا دورہ شیڈول ہے ‘لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت تک جیمز میٹس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں گے یا نہیں’۔ میٹس سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت بھارت کو چھوٹ دینے کے بھرپور حمایت کرر ہے ہیں اور امریکی کانگریس کے سامنے پابندیوں سے چھٹکارے کے لیے زور دے رہے ہیں لیکن اس طرح کی چھوٹ کے لیے تین اقدامات کا فیصلہ صدر ٹرمپ کو کرنا ہے۔ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت کو آپ کے سوچنے سے پہلے جواب تلاش کرنا پڑے گا۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے حوالے سیمقامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں سے ‘کسی بھی ملک کے لیے

آنکھیں بند کرکے پابندی کی مخالفت جاری نہیں کی جائے گی’۔سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت کسی قسم کی چھوٹ کے لیے دیگر چیزوں سمیت ممالک کو روسی اسلحے پر انحصار میں انہیں کمی لانا پڑے گی۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جیسے ہی روس کو اسلحے کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی تو سی اے اے ٹی ایس اے کے تحت پابندیوں کا خطرہ بڑھے گا۔رپورٹس کے مطابق بھارت رواں مالی سال میں رو س کو ممکنہ طور پر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…