پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صف آرائی چینی دروازے پر ہوئی،چینی جنگی جہاز کیلیفورنیا نہیں پہنچے،تجارتی جنگ نہیں چاہتے ،جوابی اقدام پر مجبور ہیں، چین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) تجارتی جنگ کا آغاز کرنے والے کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا،امریکہ ہی کو تجارتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔دو طرفہ تجارت سے دونوں فریقین کو فوائد حاصل ہوئے ہیں۔چین اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے امریکی میڈیا چینل’’فاکس نیوز‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چین امریکہ تعلقات،تجارتی کش مکش اور دیگر امور سے متعق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ اس سوال پر کہ کچھ امریکی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دوسرے ممالک کی تکنیک چوری کرنے کے باعث ممکن ہوئی ہے،چینی سفیر زوئی نے کہا کہ چینی عوام کی محنت چین کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔یہ ایک عام فہم بات ہے کہ دنیا کی20 فیصد آبادی والے ملک کی ترقی چوری سے نہیں ہو سکتی۔امریکی فریق کو اپنے دعوے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے۔بحر جنوبی چین میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے جہازوں کے درمیان صف آرائی اور تائیوان کے لیے امریکہ کی طرف سے اسلحہ کی فروخت کا ذکر کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ مذکورہ صف آرائی چین کے دروازے پر ہی ہوئی،ایسا نہیں ہوا کہ چینی جنگی جہاز کیلیفورنیا کے ساحل پر پہنچے۔اس لیے کون غلط ہے اور کون درست ہے بالکل واضح ہے۔  تجارتی جنگ کا آغاز کرنے والے کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا،امریکہ ہی کو تجارتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔دو طرفہ تجارت سے دونوں فریقین کو فوائد حاصل ہوئے ہیں۔چین اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے امریکی میڈیا چینل’’فاکس نیوز‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…